نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاکستان چھوڑ کر بھارت میں بسنے والے عدنان سمیع خان کو انڈین حکومت کی جانب سے چوتھے بڑے سول اعزاز ’پدما شری‘ سے نوازا گیا ہے۔پدما شری انڈیا کا چوتھا بڑا سول اعزاز ہے جو 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر دیا جاتا ہے۔ 2020 میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے
Hey kid, did you get ur brain from a ‘Clearance Sale’ or from a second hand novelty store? Did they teach u in Berkley that a son is to be held accountable or penalised for the acts of his parents? And ur a lawyer? Is that what u learned in law school? Good luck with that! https://twitter.com/jaiveershergill/status/1221468206293848070 …
Jaiveer Shergill
✔@JaiveerShergill
‘Magic of govt chamchagiri’: Congress slams govt over Padma Shri to Adnan Sami | Deccan Herald https://www.deccanherald.com/national/north-and-central/magic-of-govt-chamchagiri-congress-slams-govt-over-padma-shri-to-adnan-sami-798363.html …
تعلق رکھنے والے 118 لوگوں کو پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جن میں عدنان سمیع خان بھی شامل ہیں۔انہیں آرٹ کے شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دینے پر یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ عدنان سمیع خان کچھ برس پہلے پاکستانی شہریت ترک کرکے انڈیا میں جابسے تھے ، انہیں ریاست مہاراشٹر کے نمائندے کے طور پر سول اعزاز سے نوازا گیا ہے۔عدنان سمیع خان کو سول اعزاز عطاءکیے جانے پر انڈین نیشنل کانگریس کے مرکزی ترجمان جے ویر شیر گل نے بی جے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ این آر سی کے بعد انڈیا کی طرف سے کارگل کی جنگ لڑنے والے محمد ثناءاللہ کو غیر ملکی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ عدنان سمیع جن کی فیملی انڈیا کے خلاف لڑی انہیں پدما شری سے نواز دیا گیا،
Kargil war veteran and retired army officer Mohammad Sanaullah who fought for India declared “ foreigner” after #NRC and #adnansami whose family fought against India honored with Padma Shri – This is the magic of #NRC & Govt Chamchagiri !!
یہ این آر سی اور حکومت کی چمچہ گری کا جادو ہے۔عدنان سمیع خان نے انڈین نیشنل کانگریس کے ترجمان کے بیان کے جواب میں انہیں بچہ قرار دے دیا اور کہا ’ کیا تم نے اپنا دماغ کلیئرنس سیل سے خریدا ہے یا استعمال شدہ چیزوں کے دماغ سے؟ کیا انہوں نے آپ کو برکلے میں یہ سکھایا ہے کہ ایک شخص کو اس کے والدین کے اعمال کا ذمہ دار قرار دیا جائے گا، تم ایک وکیل ہو، کیا تم نے قانون کے سکول میں یہی پڑھائی کی؟ اگر ایسا ہے تو تمہارے لیے میری طرف سے نیک خواہشات۔‘
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 64
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276