ممبئی……آج کل گلوکار اور میوزک ڈائریکٹر عدنان سمیع خان ہواؤں میں اڑ رہے ہیں، انہیں بھارتی شہریت کیا ملی،مودی سرکارکی تعریفیں کرتے کرتے زبان نہیں تھک رہی۔مودی سرکار نے عدنان سمیع خان کو لفٹ کیا کرائی، ان کی تو باچھیں ہی کھل گئیں، بھارتی شہریت ملنے پربھارتی سرکار کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔بھارت میں خود کو محفوظ سمجھنےوالے عدنان سمیع خان کہتے ہیں کہ بھارتی شہریت کو وہ اپنے لئے نئے سال کا تحفہ سمجھتے ہیں،جو پیار انہیں بھارت میں ملا وہ ان کے لئے سب کچھ ہے۔عدنان سمیع خان نے گزشتہ برس 26مئی کو بھارتی وزارت داخلہ سے شہریت کی درخواست کی تھی،وہ 2001ءسے بھارت میں مقیم ہیں۔