نئی دہلی: بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی اور عدنان سمیع کے اہل خانہ کے درمیان 40 منٹ تک ملاقات جاری رہی، اس دوران تصاویر بھی کھینچی گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار عدنان سمیع نے اپنی اہلیہ اور بیٹی سمیت بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ نریندر مودی اور عدنان سمیع کے اہل خانہ کے درمیان 40 منٹ تک ملاقات جاری رہی، اس دوران تصاویر بھی کھینچی گئیں جس میں مودی خوشگوار موڈ میں بات چیت کرتے نظرآرہے ہیں۔ ملاقات کے دوران عدنان سمیع نے نریندر مودی کو مدینہ شریف سے لائی مٹھائی کا تحفہ بھی پیش کیا۔
عدنان سمیع نے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم مودی کی میزبانی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تعریف کی۔ یاد رہے عدنان سمیع اور رویا علی خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش شادی کے 7 برس بعد رواں سال ہوئی، جس کا نام انہوں نے “مدینہ سمیع خان” رکھا تھا۔