counter easy hit

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے عالم اسلام مشترکہ حکمت عملی اپنائے: صدر ممنون حسین

 adopted: President

adopted: President

صدر مملکت ممنون حسین کو ترک وزیراعظم کو فون، عید کی مبارکباد دی۔ صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی حقیقی بھائی اور یک جان دو قالب ہیں۔
اسلام آباد: (یس اُردو) صدر مملکت ممنون حسین کو ترک وزیراعظم نے فون کرکے عید کی مبارک باد دی ہے۔ صدر مملکت نے بھی ترک قیادت اور عوام کو عید کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر ترک رہنما سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اور ترکی حقیقی بھائی اور یک جان دو قالب ہیں۔ پاکستان اور ترکی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے عالم اسلام کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیراعظم یلدرم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کا تمام امور پر مشترکہ موقف ہے۔ عالمی فورمز پر ایک دوسرے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ترک صدر نے کہا کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے مسئلے پر کھلے دل سے پاکستان کا ساتھ دیا۔ عالمی فورموں پر پاکستان کی آئندہ بھی اسی طرح حمایت جاری رکھی جائے گی۔ وزیر اعظم یلدرم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوستی اور بھائی چارے میں وقت گزرنے ساتھ اضافہ ہوتا رہے گا۔ سانحہ استنبول پر پاکستان کی پرجوش اور مخلصانہ حمایت کے شکر گزار ہیں۔