اگر آپ صحت مند رہنے کے خواہش مند ہیں تو تیز تیز چلنے کو اپنی عادت بنالیں کیونکہ یہ بھی ایک قسم کی ورزش ہے۔ اس سے دل اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں جبکہ دل کا دورہ خطرہ 25فیصد کم ہوجاتا ہے۔ جو مرد روزانہ آدھے گھنٹے تک تیز تیز چلتے ہیں ان میں پروسٹیٹ گلینڈ کے سرطان میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے، تیز تیز چلنے سے ڈپریشن سے نجات مل جاتی ہے اور ذیابطیس کے امکانات بھی ختم ہو جاتے ہیں۔
ورزش بڑھاپے کے عمل کو سست کرتی ہے۔
ورزش بیماری کے خلاف اضافی تحفظ دیتی ہے۔
ورزش آپ کے مدافعاتی نظام کو بہتر بناتی ہے۔
ورزش دل و دماغ مضبوط کرکے صحت مند بناتی ہے۔