counter easy hit

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد اکرم چوہدری کو نکالا گیا یا انہوں نے خود استعفیٰ دے دیا ؟ اصل کہانی سامنے آ گئی

Advisor, Chief Minister Punjab Muhammad Akram Chaudhry, or he resigned himself? The real story came out
لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلی پنجاب کی ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کے چیئرمین چوہدری محمد اکرم اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے اور وزیر اعلی پنجاب کو باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری محمد اکرم نے اپنے عہدے سے استعفی پارٹی کے وسیع تر مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے دیا ہے تاہم ان کا استعفی قبول نہیں ہوا۔ یہ بتایا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر سلمان شاہ کو پرائس کنٹرول ٹاسک فورس کا چیئرمین لگایا جارہا ہے، ان کا ابھی تک نوٹیفکیشن نہیں ہوا۔ دوسری جانب یہ بھی بتایا گیا ہے چوہدری محمد اکرم کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چیئرمین لگایا جا رہا ہے اس حوالے سے ایک دو روز میں فیصلہ کرلیا جائے گا۔ تاہم چوہدری محمد اکرم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کے چیئرمین کا استعفے انہوں نے بغیر کسی دباؤ کے وزیراعلی کو بھجوایا ہے جس کا مقصد پنجاب کے اندر فنانس ایڈوائزر کی کمی کو پورا کرنا تھا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کو ریونیو ریکوری میں کمی اور بجٹ سازی میں مشکلات کا سامنا تھا جس کیلئے ڈاکٹر سلمان شاہ کو ذمہ داری سونپنے کیلئے مشیر کا عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔پانچ مشیروں کی آئینی تعداد پوری ہونے کے باعث اکرم چوہدری سے استعفیٰ مانگا گیا۔وزیرا علیٰ کی منظوری کے بعد محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن کے کیبنٹ ونگ نے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کی وزیر اعلیٰ کا مشیر برائے اقتصادی امور، منصوبہ بندی و ترقی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق پنجاب میں بھی وفاق کی طرح کی معاشی تبدیلیاں کی جائیں گی ، جس کا مکمل پلان تیار کر لیا گیا ہے ۔دوسری جانب ایک خبر یہ بھی تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے روپے کی قدر میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے زائد قیمت پر ڈالر بیچنے والی کمپنیز کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کر دیا۔  تفصیلات کے مطابق روپے کی قدر میں کمی سے متعلق وزیراعظم کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں کرنسی ریٹ سے انحراف کرنے والی کمپنیز کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا، مارکیٹ سے زائد قیمت پر ڈالر بیچنے والی کمپنیز کے خلاف کارروائی کا حکم بھی جاری کیا ہے.اس اجلاس میں ای کامرس ایسوسی ایشن کاوفد بھی شریک ہوا، وفد نے یقین دہانی کروائی کہ زائد ریٹ پر کرنسی بیچنے والی کمپنیز کا ساتھ نہیں دیں گے.یاد رہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، ڈالر دو روپے پچیس پیسے اضافے کے ساتھ ایک سو چھیالیس روپے پچیس پیسے ہوگیا۔ البتہ کاروبار کے اختتام پر ڈالر دوبارہ144 روپے پر آگیا۔ ٹریڈنگ کے آغاز پر انٹربینک میں روپے کی قدر میں استحکام دیکھنے میں آیا ، انٹربینک میں ڈالر 141روپے 39 پیسے پر ہی ٹریڈ کرتے ریکارڈ کیا گیا۔ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف کے پاس جانا ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ ہے۔ اور اب یہ خبر آئی ہے کہ وفاق کے بعد پنجاب میں بھی مالیاتی امور کی بہتری کیلئے نئی معاشی ٹیم میدان میں اتارنے کی شروعات کر دی گئی،سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کی وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشیر برائے اقتصادی امور، منصوبہ بندی و ترقی منظوری دے کر باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کو ریونیو ریکوری میں کمی اور بجٹ سازی میں مشکلات کا سامنا تھا جس کیلئے ڈاکٹر سلمان شاہ کو ذمہ داری سونپنے کیلئے مشیر کا عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ پانچ مشیروں کی آئینی تعداد پوری ہونے کے باعث اکرم چوہدری سے استعفیٰ مانگا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website