کابل: افغانستان کے کرکٹر شاپورزدران کابل میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے بال بال بچ گئے۔
Afghan cricketer Shapoor Zadran escapes unhurt gun attack in Kabul
بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق شاپور اپنے بھائی کے ہمراہ گھر کی جانب جارہے تھے کہ اچانک ایک نامعلوم شخص نے ان پر فائرنگ کردی، خوش قسمتی سے وہ اس کی زد میں آنے سے بچ گئے۔ ذرائع کے مطابق پہلے بھی زدران پر ایسا حملہ ہوچکا ہے، کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔