پاک افغان تجارت کو فروغ دینے کے لئے افغان حکومت نے پاکستانی تاجروں کو ایک سال کے ملٹی پل ویزے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
کابل: (یس اُردو) کابل میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری میڈ ان پاکستان نمائش سے خطاب کے دوران زبیر موتی والا کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کی جانب سے پاکستانی تاجروں کو ایک سالہ ملٹی پل ویزا دینے کے اقدام کو سراہاتے ہیں۔ فیصلے سے دونوں ممالک کے تاجروں کے درمیان رابطوں میں اضافہ جبکہ تجارت کو فروغ ملے گا۔ زبیر موتی والا کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم ڈھائی ارب ڈالر ہے جبکہ باہمی تجارت 10 ارب ڈالر تک پہنچنے کی گنجائش ہے۔ تقریب کے دوران بتایا گیا کہ پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس جنوری 2016ء میں سالانہ کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔