افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے افغان پناہ گزینوں کی 4 دہائیوں تک میزبانی پر پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان پناہ گزینوں سے متعلق ایڈہاک اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس جنیوا میں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر عبدا القادر بلوچ، افغان چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبداللہ، ایران کے نائب وزیر داخلہ اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے شرکت کی۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ ڈیڈ لائن سے پہلے ہی افغان مہاجرین کی جانب سے ازخود وطن واپسی خوش آئیند ہے۔ پاکستان نے وقت پڑنے پر افغان مہاجرین کو پناہ دی اور تمام بنیادی سہولتیں فراہم کیں۔