counter easy hit

سویت یونین کیخلاف لڑنے والی واحد خاتون وار لارڈ، کمانڈر کفتر نے طالبان کے ساتھ شمولیت کا اعلان کردیا

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) افغانستان میں سویت یونین کیخلاف لڑنے والی خاتون جنگجو کمانڈر کفتر نے طالبان کے ساتھ شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ کمانڈر کفتر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ افغانستان کی واحد خاتون وار لارڈ ہیں۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ’کمانڈر کفتر ‘کی شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے خاتون کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے مزید لکھا کہ جمعرات کو بغلان کے نھرین ضلع میں ’کمانڈر کفتر‘ کے مسلح ساتھی بھی طالبان کے ساتھ شامل ہوئے ہیں۔ بغلان صوبے کے حکام نے کمانڈر کفتر کی افغان طالبان کے ساتھ شمولیت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا ہے۔ افغان میڈیا خامہ پریس کے مطابق عائشہ اپنے علاقے میں کمانڈر کفتر کے نام سے مشہور ہیں۔ انہوں نے تقریباً دو دہائیوں سے طالبان کے خلاف لڑائی کی ہے۔ کمانڈر کفتر نے روس کے خلاف جہاد میں بھی حصہ لیا تھا اور مقامی رپورٹس کے مطابق مجاہدین کی ایک بڑی تعداد ان کے ماتحت تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website