اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان میں مقیم افغان مہاجرین کو مردم شماری میں شامل نہ کیا جائے۔
Afghan migrants should not be included in the census, Maulana Shirani
حب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمے داری ہے کہ مردم شماری میں افغان مہاجرین کو شامل نہ کرے، یہ بلوچستان کے عوام کا مطالبہ ہے۔مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اس طرح کے عوامی مطالبات کی حمایت کرتی ہے جو آئین و قانون اور عوامی امنگوں کے عین مطابق ہوتے ہیں ۔