counter easy hit

افغان مونا لیزا ’شربت گلہ ‘ کو ملک بدر کردیا گیا

Afghan Mona Lisa 'syrup flock, were deported

Afghan Mona Lisa ‘syrup flock, were deported

پشاور: سبز آنکھوں کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والی افغان شہری مونا لیزا ’شربت گلہ ‘ کو ملک بدر کرکے افغان حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مطابق جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے والی افغان مونا لیزا ’شربت گلہ ‘ کو ملک بدر کردیا گیا ہے، گزشتہ دنوں پشاور کی عدالت کی جانب سے جعلی شناختی کارڈ بنوانے کا جرم ثابت ہونے پر افغان شہری شربت گلہ کو 15 دن قید اور ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرمانے کی ادائیگی کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم دیا گیا تھا جس کے بعد آج شربت گلہ کو لیڈی ریڈنگ اسپتال سے افغان حکام کے حوالے کردیا گیا۔

شربت گلہ نے 85-1984 میں اپنی سبز آنکھوں کی وجہ سے شہرت حاصل کی تھی، افغانستان کے خراب حالات کے باعث وہ پاکستان آ گئی اور ایک پاکستانی شہری سے شادی کر لی، بعد ازاں معلوم ہوا کہ ’شربت گلہ‘ نے نا صرف اپنا بلکہ اپنے دو بچوں کا بھی شناختی کارڈ حاصل کر رکھا ہے جس پر ایف آئی اے نے 2 سال کی تحقیقات کے بعد شربت گلہ، اس کے شوہر اور دوبچوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔

واضح رہے کہ افغان شہری شربت گلہ کو گزشتہ ماہ 26 اکتوبر کو ایف آئی اے نے جعلی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website