افغان حکومت نے شمالی وزیرستان آئی ڈی پیز کو روک دیا
شمالی وزیرستان: (اصغر علی مبارک) افغان حکام نے متاثرین جنگ کو پاکستان جانے سے روک دیا متاثرین کو غلام خان بارڈر پر پاکستان کے اندر داخل نہیں ہونے دیا جارہا خوست سے متاثرین کی واپسی کا مرحلہ 6 فروری سے شروع ہونا تھا متاثرین سے بھری گاڑیاں افغان حکام نے سرحد سے واپس موڑ دیں بارڈر پر افغانستان کی جانب متاثرین شدید مشکلات سے دوچار
متاثرین نے رات کھلے آسمان تلے گزار دی تمام دستاویزات کے باوجود افغان حکام نے متاثرین کو روک رکھا ہے متاثرین کی واپسی سے متعلق پاک افغان حکام کے مابین پہلے سے سب کچھ طے ہوگیا تھا