دھماکوں سے بسیں مکمل تباہ ہو گئیں جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا
کابل (یس اُردو) افغان دارالحکومت کابل میں دو دھماکوں سے ستائیس پولیس اہلکار جاں بحق اور چالیس زخمی ہو گئے ۔افغان وزارت داخلہ کے مطابق کابل کے مغربی علاقے میں پولیس کیڈٹس کی دو بسوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں ستائیس پولیس اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ چالیس زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ دھماکوں سے بسیں مکمل تباہ ہو گئیں جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ بعد ازاں سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔