Afghan president signed the order of 11 Taliban execution
افغانستان میں بدھ کو ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد صدر اشرف غنی نے گیارہ طالبان قیدیوں کی پھانسی کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے۔ بدھ کی صبح کابل میں ہونے والے دھماکے میں 90کے قریب افراد ہلاک ہوئے تھے۔ افغان انٹیلی جنس نے ایک مرتبہ پھر الزام لگایا ہے کہ یہ دھماکا پاکستان کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروپوں نے افغانستان پر غیر اعلانی جنگ مسلط کی ہوئی ہے۔