counter easy hit

افغان مصالحتی عمل پر چار ملکی مذاکرات اگلے ہفتے ہورہے ہیں،امریکا

Afghan reconciliation talks next week

Afghan reconciliation talks next week

واشنگٹن…..امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کہتے ہیںکہ افغان مصالحتی عمل پر چار ملکی مذاکرات اگلے ہفتے ہورہے ہیں۔ پاکستان، امریکا،چین، اور افغانستان کے نمایندے اجلاس میں شرکت کریں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کاکہنا ہے کہ مذاکرات پچھلےماہ ہونےوالی ہارٹ آف ایشیابات چیت کاتسلسل ہوں گے،مذاکرات کےلیےامریکی وفدسےمتعلق ابھی نہیں بتاسکتا،مذاکرات میں افغان طالبان کےنمایندے شرکت نہیں کریں گے۔جان کربی کا مزید کہنا ہے کہ مذاکرات افغان مصالحتی عمل میں اہم پیش رفت ثابت ہوں گے۔مذاکرات کےذریعےخطےمیں اپنےاتحادیوں کےساتھ تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے۔