اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان میں کورونا وبا سے متاثرہ افغان پناہ گزینوں کو اقوا متحدہ کی طرف سے نقد امداد جاری ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین نے یورپی امداد اور دیگر امدادی اداروں کے تعاون سے پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ہونے والے افغان پناہ گزینوں کو نقد ہنگامی امداد فراہم کی ہے۔ یو این ایچ سی آر ترجمان کے مطابق یہ امداد پاکستان میں کورونا وبا سے متاثر ہونے والے 50 ہزار مستحق خاندانوں کو فراہم کی جا رہی ہے جبکہ اس کا ہدف 70 ہزار افغان پناہ گزینوں کو امداد کی فراہمی ہے۔ پاکستان میں یہ امداد پاکستان پوسٹ کے تعاون سےدی جا رہی ہے۔