پاک افغان بارڈر، کراس بارڈر فائرنگ سے زخمی افغان فوجی کا پاکستان میں علاج، صحتیابی کے بعد افغان فوج کے حوالے
اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاک افغان بارڈر پر ضلع باجوڑ میں غاخی پاس پردہشتگردوں کی فائرنگ سے پاکستانی سپاہی شہید اور افغان فوجی اہلکار زخمی ہوگیا، پاکستان کے فرنٹیئر کور ( ایف سی ) کے حکام نے افغان نیشنل آرمی کے اہلکار کا علاج کرانے کے بعد افغان سیکورٹی فورسز کے حکام کے حوالے کردیا, افغان نیشنل آرمی کا اہلکار استورے خان گزشتہ رات افغانستان میں فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے