پینٹاگون نے بھی ملا منصور پر ڈرون حملے کی تصدیق کر دی۔ ترجمان کا کہنا ہے ہلاکت کا یقین نہیں، جائزہ لینے کے بعد معلومات دیں گے۔
واشنگٹن: (یس اُردو) پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کُک کا کہنا ہے ملا اختر کو ایک ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔ حملہ پاک افغان سرحد کے قریب کیا گیا جس کی منظوری صدر براک اوباما نے دی تھی۔ ترجمان کے مطابق ملا اختر ایک گاڑی میں جا رہا تھا جسے ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ حالات کا جائزہ لے رہے ہیں ابھی اسکی ہلاکت کی تصدیق نہیں کر سکتے۔ ملا اختر منصور گزشتہ برس جولائی میں ملا عمر کے بعد طالبان کا لیڈر منتخب ہوا تھا۔ ترجمان کے مطابق ملا اختر افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن اور مفاہمت کی راہ میں رکاوٹ تھا۔
دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پاک افغان سرحد کے قریب ڈرون حملہ امریکی صدر باراک اوبامہ کی اجازت سے کیا گیا ، پینٹا گون کی جانب سے بھی حملے کی تصدیق کر دی گئی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ حملے میں ملا اختر کے مارے جانے کی تصدیق کر رہے ہیں