counter easy hit

سالوں کی محنت رنگ لانے لگی، گوادربندرگاہ سے اہم ترین ملک کیلئے تجارت کا آغاز ہوگیا،

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ سے افغان ٹرانزٹ تجارت کی اجازت دیدی ہے۔ گوادرآنیوالا بلک کارگوعالمی معیارکو مدنظررکھ کر افغانستان روانہ کیا جائیگا، گوادر بندرگاہ کے ذریعے جانے والے افغان ٹرانزٹ کے ٹرک مکمل طورپرسیل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق افغان کارگو کے ٹرکوں پرٹریننگ سسٹم نصب ہو گا، گوادرپورٹ سے افغان کارگو کے ٹرکوں پرٹریننگ سسٹم نصب ہو گا، افغانستان کے لیے گندم ،چینی اورکھاد کی بلک کارگو باونڈڈ کیریئر میں لے جانے کی اجازت ہو گی ۔ گوادر پورٹ پر آئندہ دو ماہ تک تجارتی سرگرمیوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ اتوار کو سیکریٹری تجارت سردار احمد نواز سکھیرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ 10 مئی کو 16 ہزار میٹرک ٹن ڈی اے پی، وسط مئی تک 25 ہزار میٹرک ٹن سامان اور افغانستان کیلئے گندم پر مشتمل 5 لاکھ میٹرک ٹن کارگو سامان بحری جہازوں سے اتارا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ گوادر پورٹ پر بحری جہازوں کی آمد بڑھنے سے کاروبار کے بہت سارے مواقع پیدا ہوں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website