خیبر ایجنسی کے قریب طور خم بارڈر سے بارڈر مینجمنٹ کے تحت افغان ٹرانسپوٹرز کو بغیر سفری دستاویزات کے پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیاگیا ہے ۔
خیبر ایجنسی کے سرحدی علاقے طورخم سے پاکستان آنےوالےافغان ٹرانسپورٹرزکوواپس بھیج دیاگیا ہے،یہ اقدام بارڈرمینجمنٹ کے تحت اٹھایا گیا ہے ۔افغان ٹرانسپورٹرزکو30ستمبرکی ڈیڈ لائن دی گئی تھی ۔
افغان ٹرانسپورٹرزکےلئے سفری دستاویزات کی شرط عائد کی گئی تھی،اب تک کوئی افغان ٹرانسپورٹرپاکستان میں داخل نہیں ہواہے۔اس سے قبل افغان ٹرانسپورٹرزبناویزہ کےکراچی تک جاسکتےتھے۔
افغان فورسزنےبھی بناویزہ کےپاکستانی ٹرانسپورٹرزکوواپس بھیج دیاہے