counter easy hit

اسلام آباد، راولپنڈی میں خطرناک ترین افغانی کار چھیننے والا گروپ متحرک، سرغنہ کی شناخت ہوگئی

AFGHANI, GROUP, INVOLVED. IN, CAR, SNATCHING, IN, RAWALPINDI, ISLAMABAD, SPREAD, TERROR, IN, THE, AREA, THEIR, LEADER, IS KNOWN, IS, ZIA

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )اسلام آباد راولپنڈی و گرد نواح میں شہریوں سے نوسربازی کے ذریعے گاڑیاں ہتھیانے والا انٹرنیشنل افغانی گروہ متحرک۔ سی پی آو راولپنڈی اسرار عباسی سےنوٹس لے کر سارے گروہ کے خلاف کاروائی اور گرفتاری کا عوامی حلقوں کا مطالبہ ۔ جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کاپاکستان تحریک انصاف پی پی 10کےرہنماء راجہ وحید قاسم پر الزام گروہ کے خلاف پندرہ دن قبل ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود تاحال گرفتاری نہ ہوسکی گروہ کا سرغنہ ضیاء خان نامی شخص افغانی باشندہ ہے جرائم پیشہ عناصر سے تعلق ہے حساس ادارے بھی نوٹس لیں۔ گروہ پشاور و دیگر علاقوں سے چوری شدہ گاڑیاں بھی راولپنڈی میں فروخت کرنے کا انکشاف تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کے علاقہ بسالی و گردنواح کے رئائشیوں بلال جاوید تبریز ، شعیب خالق ودیگر نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران بتایاکہ تحریک انصاف پی پی ۱۰کے رہنماء راجہ عبدالوحید قاسم اس جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرتا ہے ہماری درخواست پر کینٹ نے افغانی انٹرنیشنل گروہ کے سرغنہ ضیاء خان کےخلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ نوسرباز گروہ کا سرغنہ ضیاء خان افغانی باشندہ ہے
گاڑی حسن سردار اور ضیاء خان افغانی نے شہری شعیب عالم سے دھوکہ دہی سے ہتھیائی تھی.گاڑی راولپنڈی ڈھوک حسو میں ملزم ضیاء خان افغانی سے برامد.پولیس نے مقدمہ درج کر کے گروہ کی تلاش شروع کر دی

AFGHANI, GROUP, INVOLVED. IN, CAR, SNATCHING, IN, RAWALPINDI, ISLAMABAD, SPREAD, TERROR, IN, THE, AREA, THEIR, LEADER, IS KNOWN, IS, ZIA