صوبائی حکام کے مطابق خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار کو اڑایا، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے
کابل (یس اُردو) افغان صوبہ پروان میں خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو اڑا لیا ، واقعے میں چھ افراد جاں بحق ہو گئے ، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے ۔
صوبہ پروان میں ہائی اسکول کے قریب مقامی وقت کے مطابق ساڑھے نو بجے دھماکا ہوا ۔ صوبائی حکام کے مطابق خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار کو اڑایا ۔ واقعے میں چھ افراد جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہو گئے ۔ مرنے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے