افغان صوبے کنڑ میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے رہنما فاروق القحطانی اور ان کے نائب سمیت 15 دہشتگرد مارے گئے۔
کابل: صوبہ کنڑ کے ضلع غازی آباد میں ہونے والے ڈرون حملے میں القاعدہ کے رہنما فاروق القحطانی اور ان کے نائب بلال مطایابی کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی فوج کے مطابق حملے میں القاعدہ کے دونوں رہنما مارے گئے ہیں۔ فاروق القحطانی القاعدہ کے اہم رہنما اور شمال مشرقی افغانستان کے امیر تھے۔ حملے میں پندرہ دوسرے عسکریت پسند بھی مارے گئے ہیں۔