counter easy hit

کتوں کو کھیر ہضم نہ ہوئی،افغانستان اوربھارت کو تجارتی راہداری دینے کے باوجود پاک افغان بارڈر پر پی ٹی ایم، افغان خفیہ ایجنسی اور بھارتی را کے بیہانک خفیہ منصوبوں پرعملدرآمد شروع

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاک افغان بارڈر پر انگوراڈہ اور خرلاچی کراسنگ کھولنے کے ایک ہفتے بعد ہی پاک افغان بارڈر پر صورتحال کشیدہ ہوتی جارہی ہے۔ ایک دن پہلے بارڈر پر پی ٹی ایم کی طرف سے احتجاج کیا گیا اور آج افغان فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ پاک فوج افغانستان کے سرحدی علاقوں کے اندر گولہ باری کررہی ہے۔ افغانستان نے اسے اپنی خود مختاری کے خلاف اشتعال انگیز کارروائی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ افغانستان کی وزارتِ دفاع اور صوبۂ کنڑ کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی فوج نے افغانستان کے علاقوں میں مبینہ طور پر شیلنگ کی ہے۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان حکام نے کہا ہے کہ پاک فوج نے مبینہ طور پر درجنوں راکٹ افغانستان کے علاقوں میں فائر کیے جس سے املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ پاکستان نے ان الزامات پر کوئی ردعمل یا جواب نہیں دیا ہے۔ البتہ افغانستان کے کنڑ صوبے سے ملحقہ پاکستانی قبائلی ضلع باجوڑ میں مقیم قبائلیوں کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقے سے پاکستان اور افغانستان کی سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی غیر مصدقہ اطلاعات آرہی ہیں۔ افغانستان کی وزارتِ دفاع کے ایک عہدے دار فواد امان نے امریکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج فوری طور پر شیلنگ روکے۔ یہ اقدام افغانستان کی خود مختاری اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔ واضح رہے کہ افغان حکام نے گزشتہ ہفتے بھی پاکستان کی افواج پر گولہ باری کا الزام لگایا تھا۔ افغان حکام کا کہنا تھا کہ کنڑ صوبے کی سویلین آبادی پر پاک فوج کی جانب سے کئی جانے والی گولہ باری میں نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
AFGHANISTAN, ALLEGED, PAKISTAN, OF, BOMBING, AFGHAN, BORDER, VILLAGES

دوسری جانب کنڑ کی صوبائی کونسل کے رکن محمد صافی نے وائس آف امریکہ کی ‘دیوا سروس’ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کی جانے والی مبینہ شیلنگ کا معاملہ عالمی برادری کے سامنے بھی اٹھایا جائے گا اور کابل میں موجود پاکستان کے سفیر کو بھی احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website