اسلام آباد: پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر عمر زاخیل وال کا کہنا ہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ افغانستان کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے اور اس کا حصہ بن کر افغانستان کئی سالوں سے جاری جنگ کی تباہ کاریوں کا ازالہ کرسکتا ہے۔
سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں متعین افغان سفیر عمرزاخیلوال نے پاک چیناقتصادی راہداری منصوبے کا میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی پیکمنصوبہ ایک عظیم منصوبہ ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان کے لیے بھی انتہائی ضروریہے۔
افغان سفیر کا کہنا تھا کہ جو چیز پاکستان کےلیے اچھی ہے وہ پورے خطے کے لیے بھی فائدہ مند ہوگی جب کہ افغانستان اس عظیم منصوبے کا حصہ بن کرملکمیں جاری کئی عشروں پر محیط جنگ کی تباہ کاریوں اور نقصانات کاازالہ کرسکتا ہے۔