افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں بینک کے باہر کار بم دھماکے میں24افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
افغان حکام کے مطابق دھماکا صوبائی دارالحکومت لشکر گاہ میں نیوکابل بینک برانچ کے باہر اس وقت ہوا جب عام شہری اور سیکورٹی فورسز کے اہلکا ر تنخواہ کے حصول کیلئے کھڑے تھے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق کار بم دھماکے میںپولیس اور فوج کے اہلکاروں سمیت 24افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوئے۔
فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ طالبان اور داعش ماضی میں ایسے بینکوں کو نشانہ بنا چکے ہیں جہاں سے فوجی اور سرکاری ملازمین تنخواہ وصول کرتے ہیں۔ گذشتہ ہفتے مشرقی شہر گردیز میں بینک پر حملے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔