چمن (یس ڈیسک) افغانستان نے بھارت نواز مظاہرین کی اشتعال انگیزی پر تحریری معافی مانگ لی ، پاک افغان سرحد پر دو ہفتے سے بند چمن بارڈر کھول دیا گیا۔
ایف سی ترجمان کے مطابق چمن بارڈر کو آمد و روفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز چمن بارڈر پر پاک افغان احکام کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد چمن باب دوستی کھونے کا فیصلہ کیا گیا۔
18 اگست کو سرحد پر کشیدگی کے باعث بارڈر بند کر دیا گیا تھا جس کے باعث دونوں جانب گاڑیوں اور کنٹینرز کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں ، تاجر برادری کو بھی لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا جبکہ افغانستان سے علاج کے غرض سے آنے والے مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔ افغان احکام کی جانب سے معافی مانگ لینے پر بارڈر کو 13 روز بعد کھولا گیا ہے۔