ذرائع کے مطابق قومی سہولیات سے فائدہ اٹھانے والی افغانستان کرکٹ ٹیم نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر دورہ منسوخ کیا
لاہور (یس اُردو) چھوٹی ٹیم ، نخرہ بڑا ، پاکستان میں کرکٹ کی سہولیات سے فائدہ اٹھانے والی بے بی ٹیم افغانستان نے دورہ پاکستان منسوخ کر دیا ، جبکہ آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک بھی سیکورٹی خدشات کی بنا پر پاکستان نہیں آئیں گے ۔
بے بی ٹیم افغانستان نے بھی نخرے دکھانا شروع کر دیئے ، ورلڈ ٹی 20 میں کالی آندھی کا رخ موڑ دینے کے بعد افغان پلیئرز کے پاؤں زمین پر نہیں ٹک رہے ۔ایک عرصہ تک پاک سر زمین پر ٹریننگ کرنے والی افغان ٹیم نے پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق قومی سہولیات سے فائدہ اٹھانے والی افغانستان کرکٹ ٹیم نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر دورہ منسوخ کیا ۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان اپریل کے دوسرے ہفتے میں لاہور اور کراچی کے وینیو پر ون ڈے اور ٹی 20 سیریز شیڈول تھی ۔ذرائع کے مطابق کینیا کرکٹ بورڈ کے ساتھ بھی سیریز کے حوالے سے مزید پیش رفت نہیں ہو رہی ۔ جبکہ آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک نے دورہ پاکستان منسوخ کر دیا ہے انہوں نے ورلڈ الیون کی آمد سے قبل سکیورٹی کا جائزہ لینا تھا ، ورلڈ الیون کا دوہ پاکستان ستمبر میں شیڈول ہے