نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)احسان فراموش افغانستان کی حکومت بھارت کی حمایت کیلئے کھل کر میدان میں آگئی ہے پاک بھارت کشیدہ تعلقات کے دوران افغانستان کے وزیر دفاع نے بھارت پہنچ کر بھارت کے آرمی چیف سے خصوصی ملاقات کی ہے افغانستان کے وزیر دفاع نے پاکستان پربھارتی فضائیہ کے نام نہاد حملے کی تعریف کی تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران احسان فراموش افغانستان کی حکومت بھارت کی حمایت کیلئے کھل کر میدان میں آگئی ہے ، عوامی حمایت سے محروم افغان حکومت ہر صورت اپنا اقتدار قائم رکھنے کیلئے بھارت کی مدد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ اس مقصد کیلئے پاک بھارت کشیدہ تعلقات کے دوران افغانستان کے وزیر دفاع نے بھارت پہنچ کر بھارت کے آرمی چیف سے خصوصی ملاقات کی ہے۔ افغانستان کے وزیر دفاع نے پاکستان پربھارتی فضائیہ کے نام نہاد حملے کی تعریف کی ، جبکہ پاکستان کیخلاف بھارتی فوج کی شرپسندانہ کاروائیوں کی بھی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کروائی ، دوسری جانب افغانستان کے ٹی وی چینلز اور ریڈیو اسٹیشنز بھی مسلسل بھارت کے حق میں نشریات چلا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ ارتی پائلٹ ابھینندن کو بتائے گئے وقت کے مطابق رہا نہیں کیا گیا کبھی صبح 10 بجے رہا کرنے کا کہا گیا تو کبھی دوپہر کا وقت دیا گیا،بھارتی میڈیا نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کی ٹائمنگ پر واویلا شروع کر دیا اور کہا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے جان بوجھ کر ابھینندن کی رہائی کے لیے شام کے ٹائم کا انتخاب کیا تا کہ بھارتی جمع ہو جائیں اور عمران خان کی نرم دلی دیکھ کر متاثر ہوں۔بھارتی میڈیا کے مطابق عمران خان نے شام کے وقت کا انتخاب کیا تاکہ تمام لوگ اپنے کاموں سے فارغ ہو جائیں ہھر دیکھیں کہ پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو رہا کر کے کس قدم بڑےپن کا مظاہرہ کیا ہے۔جب کہ دوسری جانب بھارتی پائلٹ کو واہگہ بارڈر پہنچا دیا گیا ہے۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی واہگہ اٹاری پر بھارت کے حوالے کئے جانے کے معاملہ پر بھارتی حکومت بوکھلا ہٹ کا شکار ہو گئی ہے