صوبائی پولیس سربراہ کا کہنا ہے کہ مارجہ ضلع طالبان جنگجؤوں کے قبضے میں چلا گیا ہے اور افغان سیکورٹی فورسز کے دستے اہم سرکاری عمارات تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں
ہلمند (یس اُردو نیوز) افغانستان کے صوبہ ہلمند میں ضلع مارجہ پر قبضے کے لیے طالبان اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے ۔ ہلمند کے ایک اہم ضلع مارجہ پر قبضے کے لیے طالبان اور افغان سیکورٹی فورسز کے درمیان جاری جھڑپیں شدت اختیار کر گئی ہیں۔
صوبائی پولیس سربراہ کا کہنا ہے کہ مارجہ ضلع عملاً طالبان جنگجؤوں کے قبضے میں چلا گیا ہے اور افغان سیکورٹی فورسز کے دستے اہم سرکاری عمارات تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ صوبہ ہلمند پوست کی کاشت کے لیے مشہور ہے اور طالبان کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔