جلال آباد (یس ڈیسک) افغان سیکیورٹی فورسز نے پاکستان سے ملحقہ پہاڑی سرحدی علاقے میں کارروائی کر کے 18 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ننگرہار کے پولیس چیف کے مطابق کارروائی میں 26 شدت پسند زخمی بھی ہوئے۔
کارروائی میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس میں تین پاکستانی بھی شامل ہیں۔ ننگرہار پولیس پولیس چیف کے مطابق آپریشن کے دوران شدت پسندوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ شدت پسندوں کیخلاف حالیہ کارروائی پاکستان سے ملحقہ سرحدی علاقے نازیان میں کی گئی۔
افغان فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کیخلاف حالیہ آپریشن صوبہ ننگرہار میں شروع کیا گیا ہے جو القاعدہ کے سابق لیڈر اُسامہ بن لادن کا بیس کیمپ بھی کہلاتا تھا۔
واضع رہے کہ پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد پاکستان نے افغانستان سے اس واقعے میں ملوث دہشتگردوں کیخللاف کارروائی کی ڈیمانڈ کی تھی۔ پاکستان حکومت افغانستان سے متعدد مرتبہ کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ مُلا فضل اللہ کی حوالگی کا مطالبہ بھی کر چکی ہے۔