جنوبی وزیرستان :افغانستان کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی گئی جس کے نتیجے میں ایف سی کے 7 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کے سرحدی علاقے سے ایف سی کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 7 جوان شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں شمال مشرقی جانب واقعہ انگوراڈا کے قریب ایف سی کی چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 7 جوان شہید ہوگئے۔
واضح رہے کہ رواں سال یکم جولائی کو بھی افغان حدود سے انگوراڈا کے مقام پر پاکستانی حدود میں فائرنگ اور راکٹ حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شدید زخمی ہوگئے تھے۔