افغان وازرت داخلہ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعدد راکٹ نامعلوم سمت سے فائر کیے گئے جس میں ایک راکٹ پارلیمنٹ کی عمارت پر گرا
کابل (یس اُردو) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پارلیمنٹ پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے ، حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
افغان وازرت داخلہ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعدد راکٹ نامعلوم سمت سے فائر کیے گئے جس میں ایک راکٹ پارلیمنٹ کی عمارت پر گرا جبکہ ایک دوسرا راکٹ پارلیمنٹ سے متصل ایک عمارت دار الامان پر لگا ۔ تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہے ۔افغان میڈیا کے مطابق یہ حملہ اس وقت ہوا جب سینئر سیکورٹی اہلکار عمارت میں داخل ہو رہے تھے ۔ حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے