افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سرکاری ملازمین کو لے جانے والی بس پر خودکش حملہ کیا گیا۔ حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔
کابل: (یس اُردو) افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق کابل کے ضلع میدان وردک میں عدالتی ملازمین سے بھری بس پر اس وقت حملہ کیا گیا جب بس سرکاری ملازمین کو لیکر عدالت جارہی تھی۔ حکام کے مطابق بس پر پیچھے سے خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی افغان فوج نے علاقے کا گھیراؤ کر لیا۔ تا حال کسی گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔