کابل……..افغانستان میں 2 خود کش دھماکوں میں ہلاک افراد کی تعداد 28 ہو گئی جبکہ 70 سےزائد افراد زخمی ہیں ۔ افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ عام شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کے ساتھ حکومت امن مذاکرات نہیں کرے گی۔
افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری کے مطابق کابل میں خود کش بمبار نے افغان وزارت دفاع کی عمارت کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا ۔ ہلاک افراد میں زیادہ تر وزارت دفاع کے ملازمین ہیں ۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔اس سے قبل مشرقی صوبے کنڑ کے شہر اسد آباد میں گورنر کمپائونڈ پر خود کش حملہ کیا گیا۔ان حملوں پر صدر اشرف غنی نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد گروپوں سے مذاکرات نہیں کرے گی۔