کابل میں ہسپانوی سفارت خانے کے قریب گیسٹ ہاؤس کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو ہسپانوی ، ایک افغان شہری ، پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ چار حملہ آور بھی مارے گئےکابل (یس اُردو) افغانستان کے دار الحکومت کابل میں ہسپانوی سفارتخانے کے قریب ہونے والے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہو گئی ، حملے کی ذمےداری طالبان نے قبول کر لی ہے۔کابل میں ہسپانوی سفارت خانے کے قریب گیسٹ ہاؤس کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو ہسپانوی ، ایک افغان شہری ، پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ چار حملہ آور بھی مارے گئے ۔
افغان حکام کے مطابق چار حملہ آور گیسٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے کو بم سے اُڑنے کے بعد اندر داخل ہوئے جہاں انہوں نے بارہ غیر ملکیوں کو یرغمال بنا لیا ۔بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے یرغمالیوں کو رہا کروا لیا ، گیارہ گھنٹے جاری رہنے والی چھڑپوں کے دوران تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔ طالبان جنگجوؤں نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔