counter easy hit

افغانستان: داعش کا پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ ، 5 اہلکار ہلاک

Afghanistan: US

Afghanistan: US

افغانستان میں داعش کے حملے میں ضلعی پولیس چیف سمیت 5 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
کابل: (یس اُردو) افغان خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ ننگر ہار کے ہسکہ منا ضلع میں داعش کے حامی جنگجوؤں نے پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا۔ حملے میں ضلعی پولیس چیف سمیت 5 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 13 شدت پسند بھی مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے ضلعی چیف کی شناخت شاہ محمود کے نام سے ہوئی ہے۔ حملے میں 6 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ حملہ آوروں کی ہلاکت کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیا۔