نئی دہلی………. سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ ان کے دور حکومت میں پاکستان ڈیورنڈ لائن تسلیم کرکے دونوں ممالک کے د رمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتا تھا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ میں نے اپنے دور حکومت میں پاکستان کے 20 سے زائد مرتبہ دورے کیے تاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیاسی اور معاشی تعلقات کو مضبوط بنایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے ڈیوڈنگ لائن کو تسلیم کرنے کے لئے تیار تھا ۔