لووانڈا ………. افریقی ملک انگولا میں زرد بخار میں مبتلا ہونے والے 51افراد ہلاک ہوگئے۔ انگولا کی وزارت صحت کے اعداوشمار کے مطابق ملک بھر میں 241 افراد اس بخار میں مبتلا ہوئے جن میں سے 51 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ براعظم افریقہ کے جنوب مغربی کونے میں واقع ملک کے دارالحکومت لووانڈا میں تقریباً 45ہزار شہریوں کو زرد بخار سے بچائو کی حفاظتی ویکسین پلائی جا چکی ہے جبکہ باقی شہریوں کو بھی حفاظتی ویکسین پلائی جائے گی تاکہ وہ اس وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔واضح رہے کہ پیلا بخار مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے اور یہ وائرس افریقہ اور لاطینی امریکا میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔