بماکو…….یوں تو دنیا بھر میں کئی الگ انداز کے مذہبی تہوار اور عقائد کے ماننے والے لوگ موجود ہیں لیکن افریقی ملک مالی میں برسوں قدیم ایک ایسی انوکھی رسم ہے جس کے تحت ایک مقامی جھیل کو صرف پندرہ منٹ میں مچھلیوں سے خالی کرنا ہوتا ہے۔
ہرسال منعقد کئے جانیوالے “Antogo”نامی اس انوکھے تہوار میں بامبا گاؤں کے دیہاتیوں میں ایک مقامی جھیل کو خاص مذہبی حیثیت حاصل ہے جس میں مچھلیوں کی بہتات ہوتی ہے لیکن انکا شکارسال میں صرف ایک ہی بار کیا جاسکتا ہے ۔گاؤں کے دیہاتی بڑی تعداد میں اس تہوار میں حصہ لیتے ہوئے ٹوکریاں ہاتھوں میں تھامے جھیل کے جانب ایک ساتھ دوڑ لگاتے ہیں اور صرف 15منٹ میں تمام مچھلیاں پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں، ان مچھلیوں کا استعمال پورے سال آمدنی اور کھانے پینے میں اضافے کا سبب تصور کیا جاتا ہے ۔