counter easy hit

شاہد آفریدی ریٹائرمنٹ سے متعلق ذہن نہ بنا سکے

Afridi could

Afridi could

موہالی……شاہد آفریدی ابھی تک ریٹائرمنٹ سے متعلق ذہن نہ بنا سکے، کہتے ہیں ابھی ریٹائرمنٹ کاکوئی فیصلہ نہیں کیا، جوبھی فیصلہ کریں گے ، قوم کے سامنے کریں گے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے بعد کپتان آفریدی نے کہا تھا ہوسکتا ہے آسٹریلیا کے خلاف اُن کا آخری میچ ہو۔
کوئی کسی غلط فہمی میں نا رہے، شاہد آفریدی نے سب پر واضح کر دیا۔کوئی فیصلہ ہوا تو سب کو پتہ چل ہی جائے گا لیکن فی الحال سب کے لئے اعلان ہے کہ بوم بوم ریٹائرمنٹ نہیں لے رہے ۔آسٹریلیا کے خلاف میچ شرو ع ہونے سے پہلے آفریدی بولے کہ جو فیصلہ ہوگا قوم کے سامنے ہوگا ۔مگر عوام سوال کرتے ہیں کہ شاہد آفریدی کے پاس کھیل کو لیکر قوم کو دکھانے کے لئے بچا کیا ہے؟ اسی طرح پے در پے ناکامیاں اور پھر مافیاں تلافیاں حالانکہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے بعد آفریدی کا کرکٹ چھوڑنے سے متعلق بیان بالکل واضح تھا۔
لیکن اب قوم کے سامنے فیصلہ کرنے کے یوٹرن نے بظاہر شاہد آفریدی کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی کنفیوژ کر دیا ہے۔پی سی بی کے سربرا ہ شہریار خان نے تو فروری میں یہ تک کہا تھا کہ شاہد آفریدی کو ریٹائرمنٹ کی شرط پر کپتان بنایا گیا تھا، مگر اب جبکہ ایشیاء کپ کے بعد ورلڈ کپ میں شاہد آفریدی کی قائدانہ صلاحتیں کھل کر سامنے آچکی ہیں، آخر انہیں ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ قوم اب بھی انہیں ریٹائرمنٹ کا مشورہ نہیں دے گی؟