دبئی….بوم بوم آفریدی نےورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ترک کردیا ، آفریدی کا کہنا ہے کہ دوست اور گھر والے کہتےہیں ابھی ریٹائرمنٹ نہیں لو۔
ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بوم بوم کیلئے سب سے مشکل مرحلہ بن گیا، پہلے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹوئِنٹی ان کا آخری انٹرنیشنل ایونٹ ہوگالیکن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی شروع ہونے سےٹھیک 20دن پہلے بوم بوم شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ان کے اہل خانہ اور دوستوں کا دباؤ ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ نہ لیں، اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے بوم بوم میگا ایونٹ کے بعد ٹی ٹوئِنٹی سے ریٹائرمنٹ کا حتمی فیصلہ کریں گے۔بوم بوم کے مداحوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ ان کا ہیرو ورلڈ ٹی ٹوئِنٹی کے بعد بھی میدان میں چھکے چوکے مارتے نظر آسکتاہے۔اس سےقبل شاہد آفریدی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کےبعد ریٹائرمنٹ کاعندیہ دےچکےہیں ۔