ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کپتان پر میڈیا پر بات کرنے پر غیر اعلانیہ پابندی لگا دی گئی ہے
کراچی (یس اُردو) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کپتان شاہد آفریدی کو میڈیا پر بات کرنے سے روک دیا، کرکٹ بورڈ کو خدشہ ہے کہ کہیں نئی مشکل نا کھڑی ہو جائے ۔پی سی بی کو خدشہ ہے کہ بوم بوم آفریدی کے بولنے سے ٹیم پھر سے کسی تنازعہ میں نہ پھنس جائے، اسی لئے کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کے ہونٹ سی دیئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کپتان پر میڈیا پر بات کرنے پرغیر اعلانیہ پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ ان کے ٹوئیٹ کرنے پر بھی بورڈ ان سے نالاں ہے ۔یاد رہے کہ ایشیا کپ سے واپسی پر کراچی ائیر پورٹ پر آفریدی نے دو دن میں میڈیا سے بات کرنے کا کہا تھا ۔