قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنی صاحبزادی اسمارہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔
کراچی: (یس اُردو ) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی اسمارہ کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسمارہ کو ڈینٹل سرجری کیلئے ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں ان کا آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ شاہد آفریدی نے اپنے مداحوں اور قوم سے ان کی صاحبزادی کی جلد صحت یابی کی دعا کیلئے درخواست کی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ سب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کی صاحبزادی کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی اپنی صاحبزادی کے زیر علاج ہونے کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہو سکے تھے۔ انہوں اس صورتحال میں کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کر لی تھی۔