counter easy hit

آفریدی کی پہلی سنچری نے ریکارڈ بک کو الٹ پلٹ دیا

لندن:  شاہد آفریدی کی ایک اننگز نے ریکارڈ بک کو الٹ پلٹ کر رکھ دیا، وہ ٹوئنٹی 20 میں سنچری بنانے والے پاکستان کے عمررسیدہ کرکٹر بن گئے، مختصر ترین فارمیٹ میں تیز ترین تھری فیگر اننگز بنانے والے دوسرے پاکستانی کا اعزاز بھی حاصل کرلیا، سب سے زیادہ میچ کھیل کر یہ کارنامہ انجام دینے کا منفرد ریکارڈ بھی ان کے نام ہوگیا۔

Afridi's first century turned back the record book

Afridi’s first century turned back the record book

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سپر اسٹارآل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے انگلش ٹوئنٹی20 بلاسٹ میں ڈربی شائر کیخلاف ہیمپشائر کی جانب سے 42 بالز پر سنچری بنائی، وہ 43 گیندوں پر 101 رنز اسکور کر کے رخصت ہوئے، اس کی بدولت ٹیم کو 101 رنزسے کامیابی حاصل ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی آفریدی نے کئی ریکارڈ بھی بنائے، یہ ان کی مختصر ترین فارمیٹ میں پہلی تھری فیگر اننگز ہے،کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کی جانب سے یہ دوسری تیز ترین سنچری ثابت ہوئی، ان سے قبل احمد شہزاد نے 40 بالز پر تہرے ہندسوں میں رسائی پائی تھی، انگلش ٹوئنٹی 20 ایونٹ میں آفریدی نے چوتھی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر کیا، پہلی سنچری مکمل کرنے کیلیے آفریدی کو222 اننگز تک انتظار کرنا پڑا جوکسی بھی کھلاڑی کی جانب سے میچز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

ان کے سواکسی کو بھی اس اعزاز کیلیے 200 اننگز کا بھی انتظار نہیں کرنا پڑا۔ سابق ریکارڈ عمراکمل کے نام تھا جنھوں نے مختصر ترین فارمیٹ میں اپنی سنچری187 ویں اننگز میں بنائی تھی۔ یہ آفریدی کا 256 واں میچ تھا، میچ کے لحاظ سے صرف ایک کھلاڑی آندرے رسل (218) کو ہی سنچری کیلیے 200 سے زائد میچز تک انتظار کرنا پڑا۔ اس وقت آفریدی کی آفیشل عمر 37 برس اور 174 دن ہے، اس طرح وہ پہلی ٹوئنٹی 20 سنچری اسکور کرنے والے پاکستان کے معمر ترین اورمجموعی طور پر چھٹے عمررسیدہ کھلاڑی ہیں، اس معاملے میں ریکارڈ پال کولنگ ووڈ کے پاس ہے جنھوں نے41 برس کی عمر میں گزشتہ ماہ اسی ٹورنامنٹ میں سنچری کا کارنامہ انجام دیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website