اپنے شوہر کو بتایا تاہم میرے شوہر نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔افشاں لطیف کا کہنا تھا کہ اجمل چیمہ نے میرےآفس میں آکر مجھے ڈریا اور دھمکیاں بھی دی۔اجمل چیمہ نے میرا بازو پکڑ کر اپنی جانب کھینچا۔ تاہم میرا شوہر اس وقت بھی خاموش رہا۔افشاں لطیف کا کہنا ہے کہ میں اعتراف کرتی ہوں کے میرا شوہر دنیا کا بزدل ترین آدمی ہے۔خیال رہے کاشانہ لاہور کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے اپنی برطرفی کی وجہ بتاتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ کاشانہ میں زیر پرورش کم عمر بچیوں کی شادیاں نہ کروانا میرا جرم بن گیا ۔سرکاری ادارے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے اردوپوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’میری جاب اچھی جارہی تھی، لڑکیوں کی شادیاں کروا کر اور ان کے لیے رومز کو ڈیکوریٹ کرنے کا آڈر دیا گیا تھا لیکن پھر کچھ مرد حضرات اور دوسرے من پسند افراد کو نوکریاں دلوانے کا حکم دیا گیا۔ اس پریشر میں اپنی شکایت جمع کروائی ورنہ میرے پرکوئی بھی ذاتی دباؤ نہیں تھا۔انہوں نے سابق وزیر اجمل چیمہ پر الزام لگایا تھا کہ لڑکیوں کی عمر پندرہ سے لے کر سترہ سال تھی۔ جن حضرات کے ساتھ شادیاں کروانی تھیں وہ افشان کرن کے خاص تھے ۔اس ساری کارروائی میں صوبائی سابق وزیر اجمل چیمہ بھی ملوث تھے۔تاہم اب کاشانہ لاہور کی سابق انچارج افشاں لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ رہنما تحریک انصاف و صوبائی وزیراجمل چیمہ نے مجھے منسٹر بلاک کے چھوٹے سے کمرے میں لے جاکر کول ڈاون کرنے کی کوشش کی۔اس مو قع پر سابق سپریٹنڈنٹ اورایک آفیسر موجود تھے۔
لاہور(ویب ڈیسک) کاشانہ لاہور کی سابق انچارج افشاں لطیف نے اپنے شوہر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ رہنما تحریک انصاف و صوبائی وزیراجمل چیمہ نےمجھے منسٹر بلاک کے چھوٹے سے کمرے میں لے جاکر کول ڈاون کرنے کی کوشش کی۔اس مو قع پر سابق سپریٹنڈنٹ اورایک آفیسر موجود تھے۔میں نے یہ سب