مٹھی، آٹھ سالہ افشین عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ، سر اور گدردن بالکل ایک طرف لڑھک گیا، غریب والدین کو مسیحا کی تلاش
مٹھی(یس اردو نیوز) مٹھی سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ بچی افشین جو قدرتی طور پر شدید بیماری کا شکار ہو گئی۔ افشین جس کا سر نیچے لٹک جاتا ہے جب آٹھ سال کی تھی جب ایک حادثے کی وجہ سے اس کی گردن کھیلتے ہوئے اچانک لٹک گئی
اس تکلیف کی وجہ سے وہ چلنے میں شدید دقت کا شکار رہتی ہے ، بولنے کھانے اور کچھ بھی کرنے میں اس کو شدید تکالیف کا سامنا ہے۔ ایک غریب خاندان کی فرد ہونے کی وجہ سے اس کے والدین کے پاس کوئی خاص زریعہ آمدن بھی نہیں کہ وہ اپنی بچی کو اس بیماری کے علاج کیلئے شہر جا سکیں۔ اور اخراجات برداشت کر سکیں۔
تاہم وہ اسے ایک ایمان کلینک پر لے گئے مگر یہ بھی اس کی تکلیف میں کچھ کمی نہ کر سکا۔ آٹھ سال ہو چکے ہیں افشین نہ سکول جاسکی جبکہ اس کی عمر کے بچے اس سے خوفزدہ ہو کر اس سے دور رہتے ہیںگا
گائوں کے لوگ بھی اس کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں کیونکہ کچھ توہمات کا شکار ہیں اور بعض ہوگ اس کو اس کے والدین یا بچی کے گناہوں کا سبب قرار دے رہے ہیں۔ افیشن کا باپ بھی نہائت مجبور ی کے عالم میں یہ مان چکا ہے کہ اس کی بیٹی کی کوئی مدد نہیں کی جاسکتی ۔ بچی کا خاندان اپنا گھر بیچ چکا ہے اس کے علاج معالجہ کیلئے مگر اب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس کا ایک آپریشن ہو گا جس کیلئے ان کو اچھی خاصی رقم درکار ہوگی۔ تاہم اس بچی کی مدد کیلئے اگر حکومت اور مخیر حضرات تعاون کریں تو اس کیلئے اسباب فراہم کر سکتے ہیں اور بچی زندگی کی طرف واپس آسکتی ہے جس کی وہ حقدار ہے ۔
افشین کا باپ حکومت سے استدعا کر رہا ہے کہ اس کی مالی مدد کی جائے اور بچی کا علاج کرایا جائے تاکہ اس کی بچی زندگی کی طرف واپس لوٹ سکے اور اسکی مشکلات کم ہو سکیں۔