counter easy hit

آسٹریا کیلئے نامزد پاکستانی سفیر آفتاب کھوکھرکی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان کو درپیش داخلی اور خارجی چیلنجز اور پاکستانی کمیونٹی کے حقوق کا تحفظ اور ان کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اوربیرون ملک سفارتکاروں کی بھی ترجیح ہونی چاہیے۔یہ بات وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے آسٹریا کیلئے نامزد پاکستانی سفیر آفتاب کھوکھر سے وزارت خارجہ میں ملاقات کے دوران کہی۔ وزیر خارجہ نے بطور سفیر نامزدگی پر آفتاب کھوکھر کو مبارکباد دی۔ وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ میں تعیناتی کے دوران آفتاب کھوکھر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کو یہ نئی ذمہ داری ، آپ کے شاندار سروس ریکارڈ کو پیش نظر رکھتے ہوئے سونپی گئی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آپ ایسے وقت میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے جا رہے ہیں جب پاکستان کو داخلی اور خارجی طور پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کے حقوق کا تحفظ اور ان کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیر خارجہ نے نئے نامزد سفیر کو حکومت کی خارجہ پالیسی ترجیحات کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں۔نامزد سفیر برائے آسٹریا آفتاب کھوکھر نے وزیر خارجہ کی طرف سے حوصلہ افزا کلمات اور خصوصی ہدایات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website