افطار ڈنر میں تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ راہنما اور خواتین راہنمائوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ پاکستانی تارکین وطن ،شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے ممتاز صحافیوں اور فرانسیسی کمیونٹی نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ خواتین ، بزرگوں بچوں اور ہر عمر کے افراد نے افطار ڈنر میں شریک ہو کر تقریب کی رونق بڑھا دی۔ اس موقع پر افضان نواز صاحب اور ابرار کیانی صاحب نے مہمانوں سے خطاب بھی کیا اور ان کی آمد پر انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور آرگنائزنگ کمیٹی کی اتنی دلکش تقریب کے انعقاد پر تعریف کی ،
اس موقع پر بعض مہمانوں نے بھی حاضرین سے خطاب کیا اور خصوصاً افضان نواز اور ابرار کیانی کی کوششوں کو سراہا اور کمیونٹی کو متحد ہو کر ایک چھت کے نیچے جمع ہونے کا موقع فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ حاضرین نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔